SBS Urdu-logo

SBS Urdu

SBS (Australia)

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Location:

Sydney, Australia

Description:

Independent news and stories from SBS Audio, connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians. - آزادانہ خبریں اور کہانیاں جو آپ کو آسٹریلین طرزِ زندگی اور آسٹریلین اردو کمیونیوٹی سے جوڑتی ہیں ۔

Language:

Multilingual

Contact:

SBS Radio Sydney Locked Bag 028 Crows Nest NSW 1585 Australia


Episodes
Ask host to enable sharing for playback control

ہفتہ رفتہ : جمعہ 24 اپریل 2026

4/24/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے. وفاقی حکومت نے آسٹریلین کمپنیوں کے لیے مزید ڈیزل کی فراہمی یقینی بنا لی ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی امید کرتے ہیں کہ 150 ارب ڈالر [[90 ارب یورو]] کا یورپی یونین قرض پیکج روس کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا۔

Duration:00:05:04

Ask host to enable sharing for playback control

For Gen Z, dumb phones and CDs are the winners as they return to analog - جنریشن زی کی ماضی کی طرف واپسی: نوجوانوں میں ایک بار پھر ڈمب فونز اور سی ڈیزکی مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟

4/23/2026
Analog devices are making a comeback with the most tech-savvy, plugged in generation of all time - Gen Z. Why are Gen Z using tech from a time they don't remember? - اینالاگ ڈیوائسز ایک بار پھر مقبول ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ سب سے زیادہ ٹیکنالوجی سے جڑی ہوئی نسل، جنریشن زی میں بھی۔ آخر کیوں وہ لوگ ایسی ٹیکنالوجی اپنا رہے ہیں جس کا زمانہ انہوں نے دیکھا بھی نہیں؟

Duration:00:07:18

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: جمعرات 23 اپریل 2026

4/23/2026
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے آج قومی کابینہ اجلاس سے قبل سخت ایندھن پابندیوں کی توقعات کو کم کر دیا ہے۔ یہ تیسری بار ہے کہ وزیر اعظم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد ریاستی اور علاقائی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ یہ اجلاس آسٹریلیا کی تمام ریاستوں اور علاقوں کو توانائی کی فراہمی کی سپلائی چین کی تازہ معلومات حاصل کرنے اور ایندھن کے بحران کے ردعمل کو مربوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Duration:00:04:41

Ask host to enable sharing for playback control

مشکل مگر ناگزیر, این ڈی آئی ایس اصلاحات، اخراجات میں کمی اور فراڈ کے خلاف بڑا اقدام

4/22/2026
وفاقی حکومت نے نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم (NDIS) میں ایک بڑی اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 50 ارب ڈالر کے اس پروگرام میں فراڈ اور بڑھتے ہوئے اخراجات کو کم کرنا ہے-ا گرچہ معذور افراد کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں نے اصلاحات کے کچھ پہلوؤں کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ سپورٹ میں ممکنہ کٹوتیوں اور اہلیت کے نئے معیار کے حوالے سے مزید وضاحت ضروری ہے۔ ان خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ضرورت مند افراد اہم سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں

Duration:00:07:14

Ask host to enable sharing for playback control

‘The perfect storm’: Why One Nation is so popular right now - ’کامل طوفان': ون نیشن اس وقت اتنا مقبول کیوں ہے

4/22/2026
Pauline Hanson's One Nation Party is enjoying unprecedented popularity in the polls. What does the party's rise mean for social cohesion? - پولین ہینسن کی ون نیشن پارٹی پولز میں بے مثال مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ پارٹی کے عروج کا سماجی ہم آہنگی کے لیے کیا مطلب ہے؟

Duration:00:08:55

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں : بدھ 22 اپریل 2026

4/22/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا. ایرانی پارلیمان کے رکن نے امریکا کے ساتھ مذاکرات “ کو غیر دانشمندانہ قرار دیا ہے۔

Duration:00:03:57

Ask host to enable sharing for playback control

پاکستان رپورٹ: ایران امریکہ مذاکرات میں غیر یقینی برقرار

4/21/2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا، جبکہ فوجی تیاری اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ جنگ بندی کی کوئی حتمی مدت مقرر نہیں، اور ایران نے امریکا پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

Duration:00:07:04

Ask host to enable sharing for playback control

The overlooked story: Aboriginal and Torres Strait Islander service on ANZAC Day - نظر انداز کی گئی کہانی: اینزیک ڈے پر ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر کی خدمت

4/21/2026
Each year Australians gather on ANZAC Day to remember those who served in wars, conflicts and peacekeeping missions. But whose stories are we remembering? Are there stories we don’t always hear? In this episode we explore an important part of Australia’s history that has often been overlooked—the service of Aboriginal and Torres Strait Islander peoples. - ہر سال آسٹریلین لوگ اینزیک ڈے پر جمع ہوتے ہیں تاکہ ان لوگوں کو یاد کیا جا سکے جنہوں نے جنگوں، تنازعات اور امن مشن میں خدمات انجام دیں۔ لیکن ہم کس کی کہانیاں یاد کر رہے ہیں؟ کیا ایسی کہانیاں ہیں جو ہم ہمیشہ نہیں سنتے؟ اس قسط میں ہم آسٹریلیا کی تاریخ کے ایک اہم حصے کا جائزہ لیتے ہیں جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے—ابورجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر لوگوں کی خدمت۔

Duration:00:08:16

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: منگل21 اپریل 2026

4/21/2026
آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا ہے کہ ایران بحران کے اثرات ملکی معیشت پر نمایاں ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں مہنگائی میں اضافہ کریں گی اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کریں گی، جبکہ روزگار کے مواقع بھی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ حکومت آئندہ بجٹ میں اخراجات کو متوازن رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خاص طور پر بڑے فلاحی پروگرامز کے اخراجات پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔

Duration:00:05:16

Ask host to enable sharing for playback control

امریکہ میں ایک اور دل دہلا دینے والی اجتماعی فائرنگ — 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد غم و غصہ

4/20/2026
امریکہ میں گھریلو تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات اور مزید وسائل کی فراہمی کے مطالبات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ یہ مطالبات اُس ہولناک واقعے کے بعد سامنے آئے ہیں جسے دو برس سے زائد عرصے میں ملک کی مہلک ترین اجتماعی فائرنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ جنوبی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک مسلح شخص نے آٹھ بچوں کو گولی مار کر قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس کی فائرنگ سے وہ خود بھی ہلاک ہو گیا۔

Duration:00:06:21

Ask host to enable sharing for playback control

Australia's Niue Island Community Honours ANZAC Pioneers - آسٹریلیا کی نیوئے آئی لینڈ کمیونٹی اینزیک کے پیش روؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے

4/20/2026
Forgotten ANZACs from the Pacific Island of Niue. Descendants recall the tragedy filled journey of 150 volunteers, from an isolated tropical atoll, who were thrust into the cauldron of World War I. - بحر الکاہل کے اینزک جزیریرے نیوئے کے 150 افرد کی نسلیں اپنے ان بھولے بسرے آباو اجداد کو یاد کرتی ہیں جو ایک گرم اور مرطوب علاقے سے ایسے تکلیف دہ سفر پر روانہ ہوئے جس نے انہیں جنگ عظیم اول کی بھٹی میں جھونک دیا

Duration:00:06:16

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: پیر 20 اپریل 2026

4/20/2026
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے خلیجِ عمان میں ایک ایرانی مال بردار جہاز کو اُس وقت قبضے میں لے لیا جب وہ بحری ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جہاز کے عملے نے امریکی بحریہ کے جنگی جہاز کی جانب سے دی جانے والی متعدد وارننگز کو نظر انداز کیا، جس کے بعد امریکی بحریہ نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ بعد ازاں امریکی میرینز نے جہاز پر چڑھائی کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

Duration:00:05:34

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلیا اور ریجنل علاقوں میں انجینرنگ کا مستقبل: کیا انجینئرز کے لئے ملازمتیں موجود ہیں؟

4/19/2026
آسٹریلیا میں انجینئرنگ کا شعبہ اس وقت کئی چیلنجز سے گزر رہا ہے، تاہم اس کے باوجود مختلف صنعتوں میں ہنر مند انجینئرز کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں، خاص طور پر ریجنل علاقوں میں جہاں ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ڈارون میں کام کرنے والے انجینئرز کے ساتھ ایک پینل گفتگو میں اس شعبے کو درپیش مسائل، مہارتوں کی ضرورت اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس پینل ڈسکشن میں انجینئرز وقار علی خان، علی اشرف، فہد خان اور مرغوب خان نے اپنے تجربات اور مشاہدات شیئر کیے۔

Duration:00:11:22

Ask host to enable sharing for playback control

The old politics of blaming refugees: insights from Dunya Aslam Khan’s 20 years on the frontlines - مہاجرین کو سیاسی قربانی بنانا: دنیا اسلم خان کے بیس سالہ کیرئیر کا آنکھوں دیکھا حال

4/17/2026
After two decades working with displaced families, Dunya Aslam Khan has witnessed the human cost of conflict, climate crises, and forced migration up close. Her experience reveals a troubling pattern: while refugees flee unimaginable loss, their stories are often reshaped into political talking points — from global flashpoints to national debates in countries like Australia. - آسٹریلیا کا شمار دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں ہوتا ہے جو ہجرت کی کہانیوں سے بنا ہے اور جہاں مختلف زبانیں، مختلف ثقافتیں، اور دنیا بھر سے آئے لوگوں نے اسے ایک خاص پہچان دی ہے۔ آج کل مہاجرت سے متعلق شور و غوغا کی فضا میں ہم ایک مشکل سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جب دنیا کے مختلف حصوں میں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو رہے ہیں، تو ہم یہاں بیٹھ کر اس سے جڑی تلخ حقیقتوں کو کیسے سمجھیں؟

Duration:00:06:26

Ask host to enable sharing for playback control

ہفتہ رفتہ : جمعہ 17 اپریل 2026

4/17/2026
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے 100 ملین لیٹر اضافی ڈیزل درآمدات حاصل کر لی ہیں۔ وزیر اعظم نےملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے ساتھ رسمی مذاکرات کے لیے کوالالمپور میں ہیں، تاکہ تیل کے بحران کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Duration:00:07:09

Ask host to enable sharing for playback control

ملک میں پروفیشنلز کی شدید کمی, پھر امیگریشن پر پابندیاں کیوں؟ حکومتی وزیر اینی ایلی کی گفتگو

4/16/2026
وزیر برائے ملٹی کلچرل ازم و اسمال بزنس اینی ایلی کہتی ہے کہ اگر امیگریشن کو محدود کیا جاتا ہے تو آسٹریلیا میں پہلے سے موجود افرادی قوت کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے گا- انہوں نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ ملک کو اس وقت ڈاکٹرز، نرسز اور ایج کیئر ورکرز کی شدید ضرورت ہے-

Duration:00:05:34

Ask host to enable sharing for playback control

آسٹریلیا کے کھلاڑی گلین میکسویل نے پی ایس ایل 11 میں تاریخ رقم کردی

4/16/2026
گلین میکسویل نے حیدرآباد کنگز مین اور پنڈیز کے میچ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے اور پنڈیز کے بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے اپنی 200 وکٹیں بھی حاصل کر لیں، میکسویل کا یہ پی ایس ایل کا پہلا سیزن ہے بکہ وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور کارآمد باؤلنگ کے باعث دنیا کے خطرناک ترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں.

Duration:00:06:40

Ask host to enable sharing for playback control

نیو ساؤتھ ویلز حکومت کے احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے قوانین غیر آئینی قرار

4/16/2026
نیو ساؤتھ ویلز کی اعلیٰ عدالت کے ایک جج نے ریاست میں احتجاج پر عائد پابندیوں سے متعلق قوانین کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

Duration:00:03:34

Ask host to enable sharing for playback control

میں اپنی مٹی سے جڑے گیت گاتا ہوں: ملکو

4/16/2026
پاکستان سے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے معروف پنجابی گلوکار ’’ملکو‘‘ کہتے ہیں کہ مشرقی اور مغربی دونوں جانب کے پنجابی سمجھنے والے افراد ان کی موسیقی کو یکساں پسند کرتے ہیں اور انہیں دونوں جانب سے ایک جیسی محبت ملتی ہے۔

Duration:00:08:01

Ask host to enable sharing for playback control

مختصر خبریں: جمعرات16 اپریل 2026

4/16/2026
آسٹریلیا کی آخری دو باقی رہ جانے والی آئل ریفائنریز میں سے ایک کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور فائر ٹیمیں جیلانگ کے قریب ویوا انرجی گروپ کی سائٹ پر آگ لگنے پر ردعمل دے رہی ہیں۔ فائر اینڈ ریسکیو وکٹوریہ کے مک میک گینس کا کہنا ہے کہ آگ موگاس پلانٹ تک 30 بائی 30 مربع میٹر کے علاقے میں قابو میں رکھی گئی ہے اور کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا

Duration:00:06:03